کیا آپ بھی حبس کے دنوں میں بال گرنے سے
پریشان ہیں ؟
تو آئیے ہم دیکھتے ہیں بال گرنے کی وجوہات اور انکا حل
بال گر نے کی وجوہات
حبس اورہوا میں نمی
مختلف بیماریاں جیسا کے تھائیرائیڈ گلینڈ کے مسائل
ہارمونز کے مسائل جیسا کے خواتین میں پیکوز
بالوں کے لیے استعمال کیا جانے والا صابن یا شیمپو
خاندان میں بال جر کا مسئلہ عام ہونا
بہت زیادہ سٹریس والی ، پریشانی والی روٹین
ادویات بلخصوص کینسر کی کیمو تھراپی
بڑھتی عمر
سر میں ہونے والے انفیکشنز
بال گرنے کا حل
ٹینشن کم کریں
اگر اپ بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو سب سے پہلے پریشانی کو ہی کم کریں۔ تناؤ والی زندگی ، گھر یا دفتر کے مسائل اور دیگر اقسام کا دماغی تناؤ بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے ایسا طرزِ زندگی اپنائیں جو آپ کی سٹریس کو کم کرے۔ ورزش کریں کیونکہ پسینہ آنے سے سر کے مسام کھلتے ہیں جس سے سر اور بالوں کو بلڈ سرکولیشن بہتر ہو جاتی ہے لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کے پسینہ آنے کے بعد جتنا جلدی ہو سکے سر کو دھو لیں ۔ نیند پوری کریں . متوازن غذا استعمال کریں دماغی صحت بالوں کی صحت کی بھی ضامن ہے
خوراک
بالوں کی بہترین گروتھ کے لیے پروٹین پر مشتمل خوراک کا استعمال بڑھانا چاہیے ۔ کچی سبزیوں کا استعمال پھلوں کا استعمال اور انڈے ، گوشت سمیت دیگر پروٹین پر مشتمل خوراک جسم کے ساتھ ساتھ
بالوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہے ۔
واٹامن اے اور واٹامن ای کا استعمال بھی بالوں کی
صحت کے لیے مفید ہے
سر کا مساج
سر کا ہفتے میں ایک دفعہ تیل سے مساج ، سر میں خون کی گردش کو تیز کرتا ہے ۔ خون کی گردش کا تیز ہونا بالوں کو خوراک کی دستیابی بڑھاتا ہے جس سے بال مظبوط ہوتے ہیں ۔ زیتون ، ناریل ، بادام ، سرسوں یا دوسرے تیل استعمال کیے جا سکتے ہیں
انڈے ، دہی اور لیموں کا استعمال
دہی اور انڈے کا کو مکس کر لیں اور اس میں لیموں بچوڑ لیں اس مکسچر کو بالوں پر استعمال کریں اس سے دماغ کو نیوٹریشن ملتی ہیں اور بال مظبوط ہوتے ہیں
ایلو ویرا کا استعمال
ایلو ویرا جسے کوار گندل بھی کہتے ہیں اس کی جیل کا استعمال بالوں کے لیے مفید ہے ایلو ویرا جیل بالوں میں آدھے گھنٹے کے لئے لگائیں اور اس کے بعد بال دھو لیں
جوس کا استعمال
مختلف پھلوں کا جوس بلخصوص مالٹے کے جوس میں سلفر موجود ہوتی جو سر کے بالوں میں بلڈ سرکولیشن بڑھا دیتی ہے باقاعدگی سے جوس پیںے سے بالوں کو نشونما میں مدد ملتی ہے
سرکہ یا لیموں جوس
بالوں کو تیزابی ماحول دینا ڈینڈرف کو کم کرتا ہے اور بال گرنا روکتا ہے بال دھونے کے بعد تھوڑی مقدار میں لیموں کے رس یا سرکہ کا استعمال بالوں کے گرنے کو روکتا ہے
بیماری کا علاج
اگر بالوں کا گرنا کسی بیماری کی وجہ سے ہے یا ہارمونز کے توازن کے خراب ہونے کی وجہ سے ہے جیسے تھائی رائیڈ گلینڈ کے مسائل یا پی کوز کا مسئلہ ہے تو پہلے اس بیماری کا علاج ضروری ہے ۔ بال گرنے کی اصل وجہ ٹھیک ہونے کے بعد ہی اسے روکنا ممکن ہے
اچھے شیمپو کا استعمال
ایسے شیمپو جن میں زنک موجود ہو بالوں کی صحت کے لیے مفید ہیں بہت زیادہ پیرابین اور سلفیٹ پر مشتمل شیمپو کا روزانہ استعمال بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور کمزور کرتا ہے .
0 Comments