Header Ads Widget

ہیٹ سٹروک کیا ہے؟ احتیاطی تدابیر ، اور بچاؤ

 ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی میں اضافے کے بعد ہیٹ سٹروک کا خطرہ بڑھ گیا ہے  


ہیٹ سٹروک کیا ہے ؟



ہیٹ ویو ، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھا دیتی

ہے ہیٹ سٹروک کا مطلب ہے کہ جسم اپنا درجہِ حرارت برقرار نہیں رکھ پاتا اور 20-15 منٹ میں جسم کا درجہ حرارت 106 فارن ہائیٹ تک بڑھ سکتا ہے پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے جس سے جسم کا ٹھنڈک پیدہ کرنے کا سارہ نظام  رک جاتا ہے ہیٹ سٹروک مستقل معذوری کا سبب بن سکتی ہے اور جان لیوا بھی ہو سکتی ہے  اس کے ساتھ شدید گرمی سانس کے مسائل کا باعث بنتی ہے اور دیگر امراض کی شدت میں اضافے کا بھی باعث ہے۔


ہیٹ سٹروک کے بارے آگاہی کیوں ضروری ہے ؟ 


ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے دنیا کو اس وقت گلوبل وارمنگ کا سامنا ہے یعنی گرمی مزید شدید اور ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے ایسے میں گرمی اور ہیٹ سٹروک کے ممکنه نقصان اور احتیاطی تدابیر کا علم ہونا ضروری ہے صرف کراچی میں 2015 کی ہیٹ ویو 1200 سے زیادہ لوگوں کی جان لے گئی اور 40000 سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔



کن لوگوں کو ہیٹ سٹروک کونے کا زیادہ خطرہ ہے ؟ 


  1. بزرگوں کو 

  2.  بچوں کو 

  3. جن کو پرانے مرض لاحق ہیں جیسا کے زیابیطس ( شوگر)

  4. پانی کا بہت کم استعمال کرنے والوں کو 

  5. ایسے گھروں میں رہنے والے بزرگ، جہاں ہوا کے گزرنے اور ٹھنڈک کا کوئی انتظام نہ ہو 


ہیٹ سٹروک کی علامات


  1. پانی کی کمی 

  2. جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانا جو عام حالات میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے

  3. زہنی الجھن 

  4. مسلز کا اکڑاؤ

  5. سر درد 

  6. پسینہ نا آنا

  7. سر چکرانا 

  8. غشی طاری ہونا 

  9. متلی کی کیفیت 

یہ ابتدائی علامات ہیں اگر یہ پائی جائے تو فوراً مکمل احتیاط کریں اور طبی امداد لیں 

اگر ابتدائی علامات کو سنجیدگی سے نا لیا جائے تو مزید خطرناک علامات ظاہر ہوتی ہیں جو کے درج زیل ہیں 

  1. قے آنا

  2. سانس رکنا

  3. دل کی دھڑکن تیز ہونا 

  4. آنکھ کی پتلی کا پھیل جانا 

  5. جلد کا رنگ تبدیل ہونا  


اگر آپ کو گرمی میں ان علامات کا سامنا ہو تو فوراً طبی امداد حاصل کریں 


ہیٹ سٹروک ہونے کے بعد کیا کریں ؟ 

  1. شدید ہیٹ سٹروک میں جلد از جلد ہسپتال جائیں کیونکہ یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے 

  2. کم شدت کی صورت میں متاثرہ شخص کو فوراً ٹھنڈی، سایہ دار اور ہوا دار جگہ پر منتقل کریں 

  3. متاثرہ  شخص کو گیلاکر کے پنکھے کے سامنے بٹھانا چاہیے

  4. اگر جسمانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہیٹ سٹروک ہو تو برف کی گردن ، پاؤں اور کمر  پر ٹکور کریں 

  5. سر اور گردن وغیرہ کو گیکے کپڑے سے ڈھانپ دیں 

  6. غیر ضروری کپڑے اتار دیں 


ہیٹ سٹروک سے کیسے بچا جائے؟ 

  1. ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ جسم کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نا ہونے دیا جائے

زیادہ عمر کے افراد ، بچوں اور دھوپ میں زیادہ نکلنے والے افراد کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے


  1. اگر گرمی میں باہر نکلنا ضروری ہو تو ہلکے رنگ کے کپروں کا انتخاب کریں لباس کھلا اور ہوا دار استعمال کریں ۔

  2. گھروں کے نچلے حصے میں زیادہ وقت گزاریں 

  3. دھوپ میں نکلتے ہوئے سن اسکرین کا استعمال کریں 

  4. پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اگرچہ پیاس کی شدت نا بھی محسوس ہو  

  5. جوس اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں

  6. کیفین والے مشروبات، چائے ،کافی سے اجتناب کریں 

  7. زیادہ نمک اور مصالحہ جات والے کھانوں سے اجتناب کریں 

  8. ضروری کام دھوپ ختم ہونے کے بعد کریں 

  9. دھوپ میں نکلتے وقت چھتری کا استعمال کریں 

  10. او آرایس ملا پانی استعمال کریں

  11. پیشاب کی رنگت اگر گہری پیلی ہو تو یہ جسم میں پانی کی کمی کو ظاہر کرتی ہے پانی کا استعمال بڑھا دیں 


اوپر دی گئی احتیاطی تدابیر اپنا کر آپ گرمیوں میں خود کو اور عزیز و اقارب کو ہیٹ سٹروک سے محفوظ رکھ سکتے ہیں پاکستان میں موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہیٹ سٹروک کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے موسم کی شدت کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں درخت لگائیں ، اگر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں تو زاتی ٹرانسپورٹ سے اجتناب کریں بجلی اور پانی  کا استعمال ضرورت کے مطابق ہی کریں۔









Post a Comment

8 Comments

Very informative knowledge
Anonymous said…
Informative site
Anonymous said…
Nice
Anonymous said…
Both hoob
Anonymous said…
Good information
Learn with Dawn said…
تمام حضرات کا شکریہ مزید آپ کس صحت سے متعلق موضوع پر آگاہی چاہتے ہیں ؟ کمنٹ میں آگاہ کریں