Header Ads Widget

گڑ استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد


 

کیا آپ کے گھر میں بھی  گڑ اور شکر کی جگہ چینی استعمال ہوتی ہے ؟ 

تو یقیناً آپ گڑ کی افادیت سے لاعلم ہیں ۔


دور جدید نے جو غیر صحت مندانہ چیزیں 

اپنائیں ان میں سے ایک گڑ کی جگہ چینی کا استعمال کرنا ہے۔ شوگر اور بڑھتے وزن سے پریشان عوام ایک دفعہ پھر چینی کے متبادل کی تلاش میں ہے

تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گڑ نا صرف چینی کا متبادل ہے بلکہ اس کے صحت کے لیے کئی فوائد بھی ہیں گڑ کو سپر فوڈ سویٹنر بھی کہا جاتا ہے 

گڑ کے بڑے فوائد میں نظام انہظام ، سانس اور نظام تنفس کے مسائل ، دل اور بلڈ پریشر کے مسائل ، وزن میں کمی اور خون کی صفائی شامل ہیں چائے یا نیم گرم پانی میں ملا کر استعمال کرنا فلو اور کھانسی سے بچاتا ہے گڑ کے فائدے چینی کے نقصاںات کا الٹ ہیں جس وجہ سے چینی کی جگہ گڑ کے استعمال کو بڑھانا ضروری ہے ۔



کیا گڑ میں چینی سے زیادہ انرجی ہے ؟ 


توانائی کے اعتبار سے گڑ ، چینی سے زیادہ مفید ہے کیونکہ گڑ میں گنے کی مکمل غزا پائی جاتی ہے یہ عام طور پر چینی کی تیاری سے پہلے الگ کیا جاتا ہے اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے چینی سے حاصل ہونے والی انرجی کو نقصان دہ سمجھا جاتا ہے اور یہ بہت سے ضروری منرلز سے محروم ہوتی ہے 


گڑ کے فوائد

  1. دل کے لیے افادیت

گڑ کو کارڈیوٹانک تصور کیا جاتا ہے کارڈیوٹانک ایسی چیزوں کو کہتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے مفید ہوں گڑ دل کے مسلز کو تحریک دیتا ہے دل کے مریضوں کو چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کرنا چاہیے گڑ میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کا لیول برقرار رکھنے میں کافی مفید ہے بلڈ پریشر کا برقرار رہنا دل ، دماغ ، گردوں سمیت بہت سے امراض سے محفوظ رکھتا ہے 


  1. خون کی صفائی

گڑ خون کو صاف رکھنے میں کارآمد ہے روزانہ کی بنیاد پر گڑ کا مناسب استعمال خون کو صاف کرتا رہتا ہے جس سے جلدی مسائل جیسا کے، دانوں ، پھنسیوں اور دیگر مسائل کے حل میں بھی مدد ملتی ہے لہزہ ایسے لوگ جو جلد کے مسائل کا شکار رہتے ہوں انکو گڑ کا استعمال کرنا چاہئے ۔

بچوں میں جلدی مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں بچوں میں چینی کی جگہ گڑ کے استعمال کی عادت ڈالیں ۔


  1. خون کی کمی 

گڑ کے اندر آئرن اور فولیٹ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے آئرن خون میں ہیموگلوبن بناتا ہے جو خون کے سرخ خلیوں میں پایا جاتا ہے ۔ خون کے سرخ سیل جسم میں آکسیجن کی ترسیل اور انرجی کے حصول کے لیے ضروری ہیں گڑ کا باقاعدگی سے استعمال بچوں اور بڑوں میں خون  کی کمی پورا کرنے میں مفید ہے گڑ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون کی مقدار برقرار رکھتا ہے اور فوری توانائی بھی فراہم کرتا ہے 


  1. جوڑوں کا درد اور آکڑاو

گڑ جوڑوں کے درد میں کے لیے مفید ہے کیونکہ یہ مسلز اور ہڈیوں کو توانائی دیتا ہے اگر اسے ادرک کے پاؤڈر کے ساتھ مکس کر کے استعمال کیا جائے تو یہ اور بھی مفید ہو سکتا ہے بہترین نتائج کے لیے اسے روزانہ کی بنیاد پر کھانے کے بعد استعمال کریں 


  1. تیزابیت میں کمی 

سفید چینی تیزابیت پیدا کرتی ہے گڑ کا استعمال تیزابیت کے خاتمے کے لیے مفید ہے تیزابیت کے مریضوں کو ڈاکٹر چینی کی جگہ گڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں 


  1. ماہورای کا درد

گڑ کا استعمال جسم میں اینڈورفن ہارمون پیدا کرتا ہے جو جسم میں آرام کا احساس پیدا کرتا ہے اور ماہورای سے متعلق مسائل میں مفید ہے 


  1. ہاضمے میں بہتری 

کھانے کے بعد گڑ کے چھوٹے ٹکڑے کا استعمال ہاضمے کے لیے کافی مفید پایا گیا ہے یہ آنتوں کے کام کو تحریک دیتا ہے اور ہاضمے کے مسائل کو بہتر کرتا ہے 


  1. قبض کا علاج 

گڑ قبض کے لیے بھی مفید ہے یہ آنتوں کو توانائی دیتا ہے جس سے ان کی حرکت تیز ہو جاتی ہے آنتوں کا ٹھیک حرکت کرنا قبض سے بچاتا ہے 


  1. تھکن اور کمزوری کا علاج 

گڑ جسم کو فوری اور وافر توانائی فراہم کرتا ہے گڑ اور دودھ کا اکھٹا استعمال توانائی سے بھرپور ہے اور یہ جسمانی تھکن اور کمزوری کو دور کرتا ہے چینی سے حاصل ہونے والی توانائی بہت سے نقصانات کا باعث ہے 


  1. وزن میں کمی 

حیرت انگیز طور پر چینی کے برعکس گڑ وزن میں کمی کا باعث ہے اسکی وجہ گڑ میں شامل ایسے منرلز ہیں جو جسم کے میٹا بولزم کو درست رکھتے ہیں جس سے توانائی وزن بڑھانے کی بجائے مسلز میں استعمال ہوتی ہے جو جسم کو توانا رکھنے میں مدد دیتی ہے یہ پری ڈایابیٹکس یعنی ایسے لوگ جنکو شوگر ہونے کا خطرہ ہے  ان کے لیے مفید ہے کیونکہ چینی کا استعمال انکو تیزی سے ڈایابیٹیز کی طرف دھکیل رہا ہے 



  1. فلو اور کھانسی کا علاج 


گڑ فلو، زکام اور کھانسی کے علاج میں مفید ہے اگر آپ اکثر فلو اور کھانسی کا شکار رہتے ہیں تو گڑ کو ںیم گرم  پانی میں ڈال کر یا چائے میں شامل کر کے استعمال کریں یہ جسم کو توانائی اور گرمی فراہم کرتا ہے اور بلخصوص سردیوں میں ہونے والے زکام اور کھانسی کے لیے بے حد مفید ہے دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے بھی گڑ کا استعمال مفید ہے 


چینی کے نقصانات 


  1. چینی موٹاپا پیدا کرتی ہے

  2. چینی دل کے امراض کا باعث ہے 

  3. چینی جلد کے امراض پیدا کرتی ہے 

  4. تحقیقات کے مطابق چینی سٹریس پیدا کرتی ہے 

  5. چینی پری ڈایابیٹکس کے لیے خطرناک ہے 

  6. چینی کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتی ہے۔

  7. چینی ہمارے امیون سسٹم کو کمزور کرتی ہے امیون سسٹم جراثیموں اور بیماریوں سے بچاتا ہے 

  8. چینی بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے 



نتیجہ :

         چینی کی نسبت گڑ کا استعمال خاصہ مفید ہے یہ دل کے امراض، خون کی کمی ، نظام انہظام کے مسائل ، اور نظام تنفس کے مسائل کے لیے کارآمد ہے لہذہ چینی کی جگہ گڑ کے استعمال کو فروغ دینا چاہیے ۔







 












 


Post a Comment

0 Comments