شوگر اور جلد کے مسائل :
شوگر خون میں گلوکوز کا نارمل لیول سے زیادہ رہنے کا نام ہے شوگر جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتی ہے لیکن اس کی وجہ سے گردوں ، آنکھوں ، دل اور جلد کے مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں
اکثر پری ڈایابیٹکس (یعنی ایسے لوگ جن کی شوگر ابھی ابتدائی مراحل میں ہو) کو سب سے پہلے جلد کے مسائل ہی شروع ہوتے ہیں اگر جلد کے مسائل کے ساتھ دوسری شوگر کی علامات نمودار ہوں تو فوراً خون میں شوگر کا لیول چیک کروانا چاہیے جو کے خالی پیٹ 100-80 اور کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد 120-100 تک ہونا چاہیے شوگر کی دوسری علامات میں بھوک اور پیاس کا زیادہ لگنا، پیشاب زیادہ آنا ، وزن میں کمی اور کمزوری شامل ہے
ایک تحقیق کے مطابق ہر تین میں سے ایک شوگر کا مریض کسی نا کسی جلد کے مسئلے کا ضرور شکار ہو جاتا ہے جلد کے یہ مسائل بغلوں میں ، ٹانگوں کے درمیان ، پاؤں اور ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان ، سر اور گردن پر زیادہ نمودار ہوتے ہیں
زیادہ پائے جانے والے جلد کے مسائل درج ذیل ہیں
جلد کا خشک رہنا
خارش ہونا
جسم پر سرخ دھبے نمودار ہونا
چمبل کی طرح کے نشان بننا
جلد کا بہت سخت ہو جانا
آبلے بن جانا
پاؤں کی انگلیوں میں زخم کا بن جانا جس میں احتیاط نا کرنے پر ریشہ پڑ جاتا ہے اس بیماری کی خطرناک حالت کو ڈایابیٹکس فوٹ کہتے ہیں اور بعض اوقات نوبت پاؤں کی انگلیاں کاٹنے تک پہنچ جاتی ہے
شوگر کے مریضوں میں جلد کے مسائل کی وجہ کیا ہے ؟
شوگر کے مریضوں کو جلد کے مسائل کی وجوہات درج ذیل ہیں
بیکٹیریل انفیکشن :
شوگر کے مریضوں کی جراثیموں کو مارنے کی صلاحیت ( جسے امیونیٹی کہا جاتا ہے ) کم ہو جاتی ہے جس سے بیکٹیریا جلد کے انفیکشنز پیدا کرتے ہیں شوگر کے مریضوں کی جلد پر کٹ لگ جائے تو ہوا سے جلد پر گرنے والے بیکٹیریا تیزی سے زخم کو خراب کرتے ہیں اس لیے شوگر کے مریضوں کو کٹ لگنے کی صورت میں اپنے زخم کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینٹی بائیوٹکس ادویات استعمال کرنی چاہیے
فنگل انفیکشنز:
جلد پر چمبل کی طرح کے سرخ نشانات بن جاتے ہیں جو کے عام طور پر فنگس کی وجہ سے ہوتے ہیں شوگر کے مریضوں میں فنگل انفیکشن ہونے کے امکانات کافی زیادہ ہوتے ہیں فنگس کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن جلدی ٹھیک نہیں ہوتے اور لمبہ عرصہ ادویات استعمال کرنا پرتی ہیں
سکن ریش:
جلد کا یہ مسئلہ کسی جراثیم کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ شوگر کے مریض میں جلد کی خشکی کی وجہ سے ہوتا ہے اس میں خارش ہو سکتی ہے اور خارش کرنے سے جلد پر نشان پر سکتے ہیں شوگر کے مریض کو چاہیئے کے خارش کر کے جلد کو مزید خراب کرنے کی بجائے جلد پر موئسچرائزر استعمال کریں اور جلد کو خشک ہونے سے بچائیں خارش اور ریش کی وجہ سے جلد پھٹ سکتی ہے جو جلدی ٹھیک نہیں ہو پاتی۔
شوگر کے مریض جلد کے مسائل سے کیسے بچ سکتے ہیں ؟
شوگر کے مریض درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنا کر جلد کے مسائل سے بچ سکتے ہیں
شوگر کو زیادہ نا ہونے دیں:
ماہرین کے مطابق شوگر کے مریض اگر جلد کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو ان کو شوگر کا لیول کنٹرول رکھنا ہو گا ادویات کا باقاعدہ استعمال ، چہل قدمی ، ورزش اور پرہیز سے بلڈ شوگر لیول کو نارمل رکھا جا سکتا ہے ایک دن میں ایک گھنٹا پیدل چلنا آپکو شوگر کی ادویات سے بچا سکتا ہے کھانے میں ضروری احتیاط اپنائیں ۔ جلد کے مسائل نمودار ہونے کے بعد چینی اور دیگر میٹھی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں ۔
شوگر کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں شوگر کا نارمل رہنا بہت سے جلد کے مسائل کو بڑھنے سے روک دیتا ہے
جلد کو خشک رکھیں :
جلد کے وہ حصے جہاں انفیکشن ہونے کے امکان زیادہ ہیں انکو صاف اور خشک رکھیں ۔ بغلوں کے اندر ، ٹانگوں کے درمیان ، ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان گردن اور سر ایسے اعضاء ہیں جہاں انفیکشن ہونے کے امکان زیادہ ہیں ان حصوں کو صاف اور خشک رکھیں پسینہ نا آنے دیں اور پسینہ آنے کی صورت میں جتنی جلدی ہو سکے جلد کو اچھے صابن سے دھو کر فورآ خشک کر لیں گرمیوں میں دو دفعہ نہانا چاہیے ۔ اگر بند جوتا پہننا ضروری ہے تو جرابیں باقاعدگی سے دھو کر استعمال کریں
جلد کو موئسچرائز رکھیں:
جلد کی خشکی خارش اور ریش کا باعث بنتی ہے زیادہ خارش کرنے سے جلد پھٹ سکتی ہے اور زخم کی صورت اختیار کر سکتی ہے لہذہ جلد کو خشک ہونے سے بچائیں موئسچرائزر جیسا کے لوشنز وغیرہ کا استعمال کریں خاص کر سردیوں میں جب ہوا میں نمی کی کمی سے جلد خشک ہو رہی ہوتی ہے تو موئسچرائزر استعمال کریں
پاؤں اور ہاتھوں کی دیکھ بال :
پاؤں اور ہاتھوں میں انفیکشن کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اس لیے انکا خاص خیال رکھیں پاؤں کی انگلیوں کا باقاعدگی سے مشاہدہ کریں پاؤں صاف اور خشک رکھیں ایسے جوتے پہنے جو پسینے سے جلد کو محفوظ رکھیں پاؤں کی انگلیوں میں انفیکشن ہونے کی صورت میں فورآ ڈاکٹر کو دکھائیں اور زخم کو کسی صورت بڑھنے ںا دیں ۔
پانی زیادہ استعمال کریں:
پانی کی کمی جلد کی خشکی کا باعث ہیں شوگر میں جلد کے مسائل سے بچنے کے لیے پانی کا مناسب استعمال یقینی بنائیں . ایک دن میں 10-8 گلاس پانی کو اپنا معمول بنائیں
زخم کا فوری علاج کروائیں:
شوگر کے مریض جلد پر معمولی سے زخم یا کٹ کو بھی سنجیدگی سے لیں ۔ کیونکہ یہ زخم بیکٹیریل انفیکشن میں بدل سکتا ہے ۔ زخم کو ڈھانپ کر رکھیں ۔ فوری ادویات کا استعمال کریں جب تک کے جلد مکمل طور پر صحتِ یاب نا ہو جائے مکمل احتیاط سے کام لیں .
نتیجہ :
شوگر کے مریضوں میں جلد کے مسائل بہت عام ہیں یہ مسائل معمولی خارش سے لیکر خطرناک ڈایابیٹکس فوٹ تک ہو سکتے ہیں مناسب آگاہی اور احتیاط سے ان مسائل سے با آسانی نمٹا جا سکتا ہے
0 Comments