کیا آپ رات دیر تک کھا تے رہتے ہیں ؟
رات دیر تک کھانا اور کھانا کھانے کے فوراً بعد سونا آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہے
شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں اور موٹاپے کا شکار لوگوں کو رات کے کھانے میں خاص احتیاط کی صرورت ہوتی ہے .
کیا رات کو کھانا ضروری ہے ؟
رات کا کھانا ضروری ہے کیونکہ نیند کے دوران دماغ سمیت جسم کے بہت سے آرگننز کام کر رہے ہوتے ہیں جنکو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جو جسم رات کے کھانے سے حاصل کرتا ہے
لیکن رات کا کھانا نیند سے اتنی دیر پہلے کھانا چاہیے جو کے با آسانی ہضم ہو سکے ۔
سونے سے فوراً پہلے کھانے کے نقصانات
موٹاپا
تحقیق کے مطابق رات دیر تک کھاتے رہنا اور کھانا کھانے کے فوراً بعد سونا وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے جسم کیونکہ آرام کی حالت میں ہوتا ہے تو خوراک جسمانی سرگرمیوں میں استعمال ہونے کی بجائے وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے
تیزابیت
تحقیق کے مطابق رات دیر سے کھانے سے معدے کی تیزابیت اور جلن کے مسائل بڑھ جاتے ہیں کھانا کھانے کے فوراً بعد سونا ایسڈ ریفلیکس کا باعث بنتا ہے معدہ خوراک ہضم کرنے کے لیے تیزاب خارج کرتا ہے کھانے کے فوراً بعد سونے سے تیزاب معدے سے اوپر سینے کی جانب جاتا ہے جسے ایسڈ ریفلیکس کہتے ہیں ایسڈ ریفلیکس تیزابیت اور جلن کا باعث ہے
رات کا کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں اور اس وقت تک لیٹنے اور سونے سے پرہیز کریں جب تک کھانا ہضم نہیں ہو جاتا۔ جس کے لیے عمومآ دو سے تین گھنٹے درکار ہوتے ہیں یعنی آپ کو سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے کھانا کھا لینا چاہیے ۔
نیند کا معیار
رات کے کھانے کا وقت آپ کی نیند کے معیار کو متاثر کرتا ہے کھانا نا کھانے سے دماغ کو مناسب انرجی نہیں مل پاتی جس سے بھر پور نیند نہیں آتی -
سونے سے دو گھنٹے پہلے کھانا کھانے سے دماغ کو مناسب توانائی مہیا آ جاتی ہے جو کے صحت مندانہ نیند کے لیے ضروری ہے دماغ کو مناسب انرجی نا ملنا نیند کے دورانیے اور معیار دونوں کو متاثر کرتا ہے
رات کا کھانا اور شوگر
شوگر کے مریضوں کو رات کے کھانے میں خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ادویات استعمال کرنے والے شوگر کے مریض رات کا کھانا لازماً کھائیں کیونکہ کھانا نا کھانے سے ان کے خون میں شوگر لیول شدید کم ہو سکتا ہے جس سے صبح ہوتے ہی چکر آنے اور بعض اوقات بے ہوشی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے
شوگر کے مریض رات کا کھانا سونے سے اتنی دیر پہلے کھائیں کے اس کے بعد مناسب چہل قدمی کر سکیں اور کھانے کو ہضم کر سکیں
شوگر کے مریض کھانے کے بعد فورآ آرام نا کریں ورنہ صبح ہائی بلڈ شوگر لیول کے ساتھ اٹھے گے کیونکہ صبح کے وقت جگر خون میں شوگر لیول بڑھانا شروع کر دیتا ہے جو دن بھر کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے
شوگر کے مریض رات کے کھانے میں زیادہ نمک اور میٹھےسے پرہیز کریں ۔
رات کا کھانا اور بلڈ پریشر
بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ خون کی نالیوں کا تنگ ہو جانا ہے سونے سے پہلے چکنائی دار اور بازاری غذاؤں کا استعمال خون کولیسٹرول لیول بڑھاتا ہے خون میں کولیسٹرول لیول زیادہ ہونے سے خون کی نالیاں اندر سے تنگ ہو جاتی ہیں جو بلڈ پریشر کے بڑھنے کا باعث ہے .
1 Comments