بچوں میں نظر کی کمزوری
ٹی وی ، موبائل اور کمپیوٹر کے اس دور میں بچوں میں نظر کی کمزوری ایک بڑا مسئلہ ہے ماہرین کے مطابق سکرین سے نکلنے والی شعاعیں آنکھوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں
موبائل کا آنکھوں پر اثر
بچوں میں موبائل فون کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو بچوں کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صحت کو بھی بری طرح متاثر کر رہا ہے جسمانی کھیلوں میں بچوں کی دلچسپی کم ہو رہی ہے جو کے بچوں کے مسلز کی کمزوری کا باعث بنتا ہے ماہرین کے مطابق پارکس اور گراؤنڈ کے کھلے مناظر بچوں کی آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔ موبائل فونز کا بڑھتا استعمال آنکھوں کے امراض میں بھی تیزی سے اضافہ کر رہا ہے
اگر آپ کا بچا موبائل استعمال کرتے ہوئے درج ذیل مسائل کا سامنا کر رہا ہے تو آپ کو اس کی آنکھوں کی صحت کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے
آنکھوں میں خارش کرنا
آنکھوں سے پانی نکلنا
آنکھ کا سرخ ہونا
آنکھ میں سوزش ہونا
موبائل استعمال کرتے ہوئے یا کچھ پڑھتے ہوئے موبائل یا کتاب کو آنکھوں کے بالکل پاس لے جانا
دھندلا دکھائی دینا
دو دو چیزیں دکھائی دینا
اکثر سر درد کی شکایت کرنا
یہ سب مسائل نشان دہی کرتے ہیں کے آپ کے بچے کی آنکھیں متاثر ہو رہی ہیں ایسی صورت میں بچے کا موبائل اور ٹی وی کا استعمال کم سے کم کر دیں اور اس کو کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی ترغیب دیں۔
کونسی چیزیں بچوں کی آنکھوں کو بہتر کرتی ہیں ؟
واٹامن A
آنکھوں کی صحت اور نظر کے لئے واٹامن اے بہت مفید ہے بچوں کو ایسی غذائیں استعمال کروائیں جو واٹامن اے سے بھر پور ہوں ۔ گاجر ، سبز سبزیاں ، آلو ، انڈے ، دودھ ، دہی ، آم اور کھجور وغیرہ واٹامن اے کے بہترین زرائع ہیں بچوں کی روٹین میں ان چیزوں کا استعمال یقینی بنائیں ۔
بادام
بادام کا استعمال آنکھوں کی بیماریوں اور نظر کی کمزوری کے لیے مفید ہے ۔ اس میں پائے جانے والے واٹامن اینٹی ٹوکسنز کا کام کرتے ہیں اور آنکھوں کو نقصان پہنچانے والے کیمیکلز سے ہماری حفاظت کرتے ہیں۔
سونف
سونف کے اندر بڑی تعداد میں ان اینٹی آکسیڈنٹس اور دوسرے مفید مادے موجود ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے کافی مفید ہیں
بادام اور سونف کا سفوف بنا کر بچوں کو استعمال کروایا جا سکتا ہے جس سے آنکھوں کے کئی مسائل مختصر وقت میں ٹھیک ہو سکتے ہیں
سکرین کا کم سے کم استعمال
بچوں میں آنکھوں کے مسائل سامنے آنے کے بعد موبائل ، ٹی وی ،لیپ ٹاپ وغیرہ کا استعمال کم سے کم کروا دیں ۔ موبائل اور کتابوں کو آنکھوں سے مناسب فاصلے پر رکھ کر استعمال کریں ۔
سبزہ اور بہتا پانی دیکھنا
بچوں کو ایسی جگہ لیکر جائیں جہاں سبزہ یا بہتا پانی دستیاب ہو ۔ سبزے کو دیر تک دیکھنا آنکھوں کے لیے ٹھنڈک اور راحت کا باعث ہے اور آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے
گرد سے بچاؤ
ہوا اور ماحول میں گرد بچوں کی آنکھوں کو متاثر کرتی ہے بچوں کو گرد سے بچائیں اگر گرد سے بچنا نا ممکن ہو تو ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو فورآ دھونا چاہئے تاکہ گرد اور الرجی سے آنکھیں محفوظ رہیں ۔
0 Comments