Header Ads Widget

پانی اور صحت ( اہمیت اور ضرورت )

                    پانی پینا کیوں ضروری ہے؟


بڑھتی ہوئی گرمی میں ضروری ہے کہ پانی پینے کی افادیت کی آگاہی کو عام کیا جائے۔

ہمارہ جسم 65 فیصد سے زائد پانی پر مشتمل ہے  ہمارا خون 90 فیصد اور ہمارا دماغ تقریباً 85 فیصد  تک پانی پر مشتمل ہے لہذہ پانی کا پینا ہماری بقاہ کے لیے ضروری ہے پانی گردوں ، نظام انہظام ، سمیت جسم کے دوسرے حصوں کے متوازن کام کرنے کےلئے ضروری ہے پانی سوچنے ، اور دماغ کے کام کرنے پر اثر انداز ہوتا ہے  پانی کی کمی جلد کی  بیماریوں سمیت دیگر بہت سے صحت کے مسائل  کا باعث بنتی ہے 


پانی کے فوائد





  1. نظام انہظام میں کردار 

پانی نظام انہظام کے درست کام کرنے کے لیے ضروری ہے پانی کی مناسب مقدار معدے سے نکلنے والے تیزاب کو پتلا کرتی ہے جس سے تیزابیت ، سینے کی جلن اور معدے کے درد جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے پانی بد ہضمی کے مسائل کو حل کرتا ہے اور خوراک کے جلد اور بہتر ہاضمے کو یقینی بناتا ہے  پانی خوراک ہضم ہونے کے بعد فاسد مادوں کو جسم سے نکالنے کے لیے بھی ضروری ہے پانی کی کمی قبض کا باعث ہے لہذہ قبض اور معدے کے امراض سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ پانی کا مناسب استعمال یقینی بنائیں ۔


  1. جوڑوں کی لبریکیشن 

جوڑ ہڈیوں کو جوڑتے ہیں جوڑوں کی جھلی 80 فیصد سے زائد پانی پر مشتمل ہے پانی کی کمی کی وجہ سے جوڑ اور ہڈیاں آپس میں رگڑ کھا سکتی ہیں جو کے جوڑوں کے شدید درد  کا باعث ہے


  1. بلڈ پریشر کو کم کرنا 

خون میں پانی کی کمی خون کو گاڑھا کرتی ہے خون کا گاڑھا پن بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث ہے کیونکہ گاڑھا خون ، خون کی نالیوں سے گزرنے کے لیے زیادہ پریشر لگاتا ہے 


  1. پانی اور گردے 

گردوں کا کام جسم سے غیر ضروری اور نقصان دہ مواد کو پیشاب کی شکل میں جسم سے خارج کرنا ہے گردوں کے ٹھیک کام کرنے کےلئے پانی کا زیادہ مقدار میں ہونا ضروری ہے گرمیوں میں زیادہ پانی پینا نا صرف آپ کے گردوں کو صحت مند رکھتا ہے بلکے گردوں کے امراض اور پتھری وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتا ہے گردے کی پتھری کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے پتھری بننے کے عمل کے آغاز میں اگر پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے تو عام طور پر پتھری خود با خود ہی جسم سے نکل جاتی ہے گردوں اور پیشاب کی نالیوں میں ہونے والے انفیکشن بھی پانی کے زیادہ استعمال سے جلد ٹھیک ہو سکتے ہیں 



  1. منہ میں پانی آنا

 سلایوا منہ کے اندر لگاتار بنتا          ہے جو کے 90 فیصد سے زیادہ پانی ہے یہ مائع، چوراک کو چبانے، نگلنے اور ہضم کروانے کے لیے ضروری ہے یہ بولنے میں بھی مدد کرتا ہے پانی کی جسم کی مناسب مقدار سلایوا ببنے میں مددگار ہے 


  1. جسم میں آکسیجن کی ترسیل 

خون 90 فیصد سے زیادہ پانی پر مشتمل ہے یہ بلڈ پلازما یقینی بناتا ہے کہ آکسیجن پورے جسم میں تقسیم ہو جو ہمارے جسمانی خلیوں کی بقاہ کے لیے ضروری ہے 


  1. جلد کی خوبصورتی

پانی کی کمی جلد کے مسائل کو جنم دیتی ہے پانی کی کمی سے جلد پر جھڑیاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں لہذہ پانی کا مناسب استعمال جلد کی صحت اور خوبصورتی کے لیے بے حد مفید ہے 


  1. ٹھنڈک پیدا کرنا

ورزش اور دوسری سر گرمیاں  جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ کرتی ہیں پانی کا پسینے کی شکل میں نکلنا جسم میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے اور جسمانی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مددگار ہے 


  1. دماغی صحت

پانی کی کمی دماغی صلاحیت کو بڑی ظرح متاثر کرتی ہے پانی کی کمی سر درد کا باعث ہے پانی کی کمی دماغ کی سوچنے ، سیکھنے اور متوجہ رہنے کی صلاحیت کو بہت کم کر دیتی ہے 


  1. ہیٹ سٹروک سے بچاؤ

شدید گرم موسم میں ہیٹ سٹروک کا خدشہ ریتا ہے جو کے جان لیوا بھی ہو سکتا ہے پانی کا زیادہ استعمال ہیٹ سٹروک کا خدشہ کم کر دیتا ہے 


  1. موٹاپے کا علاج 

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس اور کافین پر مشتمل ڈرنکس وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جبکہ پانی وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے 


   ایک دن میں کتنا پانی پپینا چاہئے

یہاں ہم بات کریں گے کہ ایک دن میں کتنا پانی پینا چاہئے اس کا صحیح تعین تو ممکن نہیں ہے کہ ہمیں روزانہ کتنا پانی پینا چاہئے کیونکہ یہ علاقے ، موسم ،عمر ، صحت اور جنس کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے 

ایک رپورٹ کے مطابق اوسطاً اک مرد کو دن میں 3.7 لیٹر اور عورت کو 2.7 لیٹر پانی پینا چاہئے جو کے تقریبا 10-8 گلاس بنتے ہیں ایک سروے کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ لوگ دن بھر میں اتنا پانی استعمال نہیں کرتے جتنا ان کے جسم کے لیے ضروری ہے 


کن لوگوں کو پانی زیادہ پینا چاہئے


مندرجہ زیل صورتحال میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیے 

  1. اگر آپکو بخار ہو 

  2. شدید گرم موسم ہو 

  3. بہت زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں 

  4. الٹی یا اسہال کی کیفیت میں 

    

  پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں 


پانی زیادہ پینے کے باوجود لوگ پریشان ہوتے ہیں کے پانی کی جتنی مقدار بتاتے ہم وہ نہیں پی سکتے تو یاد رکھیں پانی کی کمی بہت سے طریقوں سے پوری کی جا سکتی ہے 

کچھ پھل اور سبزیاں پانی کی کثیر تعداد رکھتے ہیں جیسا کے ٹماٹر، مالٹا ،تربوز وغیرا

دودھ اور جوس بھی پانی کی کمی پورا کرنے میں مفید ہیں یاد رکھیں آپکو 80-70 فیصد پانی کی ضرورت پانی پی کر ہی پوری کرنی ہے 


واٹر پولیوشن اور اس کے اثرات 


پانی کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سالانہ صاف پانی میسر نا ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں پولیوٹڈ واٹر پینے سے ہونے والی ہیماریوں میں ڈائیریا ، کولرہ، ہیپاٹائٹس ، فلوروسیس ، ٹائیفائڈ اور یرکان جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں 

صاف پانی کا استعمال یقینی بنانا بلخصوص بچوں اور بزرگوں کے لیے ضروری ہے کیونکہ ان کو ہونے والے انفیکشنز جسم  میں پانی کی شدید کمی کا باعث بن سکتے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 فیصد بیماریاں اور 40 فیصد اموات صاف پانی نا استعمال کرنے سے ہوتی ہیں جن میں بڑی تعداد ایک سال سے کم عمر بچوں کی ہے   لہزہ پانی ہمیشہ  فلٹر کا استعمال کریں یا ابال کر استعمال کریں۔





Post a Comment

4 Comments

Anonymous said…
Bht achi Information
Anonymous said…
Great work
Anonymous said…
Bohat achi information ha
محمد ارسلان عبد اللہ said…
بہت عمدہ ڈاکٹر صاحب۔ اعلیٰ تصنیف اور معلومات ہیں۔