کیا آپ نیند کے مسائل کا شکار ہیں؟ تو جانیے کم وقت میں بھرپور نیند کیسے حاصل کی جا سکتی ہے ؟موجودہ دور کا ایک بڑا المیہ نیند کے مسائل ہیں وقت کی کمی ، موبائل اور دوسری ٹیکنولوجی کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور بگھڑتا ہوا طرز زندگی نیند کی
کوالٹی کو بڑی طرح متاثر کرتا ہے
نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن 9-7 گھنٹے نیند کو ضروری قرار دیتی ہے ۔ بھرپور نیند ہماری دماغی اور جسمانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہےرات کے وقت ہمارا جسم میلاٹونن ہارمون خارج کرتا ہے جس کی مقدار نیند کی کوالٹی پر اثرانداز ہوتی ہے میلاٹونن کی زیادہ مقدار بہترین نیند دیتی ہے اور کم وقت میں دماغ بھرپور نیند لے لیتا ہے
اگر آپ نیند کے مسائل کا شکار ہیں اگر آپ 8-7 گھنٹے نیند نہیں لے پاتے تو درج زیل چیزوں پر عمل کر کے آپ 4 گھنٹوں میں 8 گھنٹوں والی نیند لے سکتے ہیں
نیند کا معیار خراب ہونے کی بڑی وجہ سونے سے پہلے موبائل کا استعمال ہے موبائل اور دوسری سکرینز سے نکلنے والی روشنی میلاٹونن ہارمون کی مقدار کو کم کرتا ہے جو دماغ کو گہری نیند میں لے جانے کے لیے ضروری ہے لہذہ جو لوگ سونے سے پہلے دیر تک موبائل استعمال کرتے ہیں ان کی دماغی اور جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے
کتاب کا استعمال دماغ کو پر سکون کرتا ہے موبائل کی جگہ کتاب پڑھنے کی عادت اپنائیں ایک ریسرچ کے مطابق 6 منٹ کتاب پڑھنا سٹریس لیول کو 60 فیصد سے زیادہ کم کر دیتا ہے سونے سے پہلے کتاب پڑھنے کی عادت اپنائیں. کتاب بینی خود اعتمادی بڑھاتی ہے سٹریس کم کرتی ہے جو بہتر نیند کے لیے مددگار ہے
سونے سے پہلے چائے اور کافی کا استعمال نا کریں کافین دماغ کو ایکٹو کرتی ہے اور سونے کے ہارمون کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے آپ بھرپور نیند لینے سے محروم رہتے ہیں
شام ہوتے ہی میلاٹونن کا اخراج شروع ہو جاتا ہے میلاٹونن کی سب سے زیادہ مقدار رات کے درمیانی حصہ میں خارج ہوتی ہے اور صبح ہونے تک میلاٹونن کا اخراج ختم ہو چکا ہوتا ہے اس لیے رات جلدی ہونا اور صبح جلدی اٹھنا بہترین نیند کی گارنٹی ہے صبح دیر تک سوتے رہنا دماغ کو مطلوبہ سکون فراہم نہیں کر پاتا کیونکہ صبح کے وقت نیند کے ہارمون کا اخراج بہت کم ہوتا ہے
ٹینشن ، پریشانی نیند کو بڑی طرح متاثر کرتی ہے ۔ نیند سے متعلق ایک تنظیم کے مطابق نیند کی کوالٹی متاثر ہونے کی بڑی وجہ پریشان رہنا ہے مثبت طرز زندگی اپنانا بھرپور نیند لینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
حالیہ سروے کے مطابق مناسب ورزش کرنے والے 80 فیصد لوگوں کی نیند کا معیار ان لوگوں سے بہتر ہو جاتا ہے جو لوگ ورزش ، یا چہل قدمی کے عادی نہیں ہیں
کمرے میں روشنی نیند کے ہارمون کو کم کرتی ہے لائٹس بند کر کے شور سے دور سونا بھرپور نیند دیتا ہے ۔
چینی کا استعمال نیند کے معیار کو خراب کرتا ہے
پروٹینز کا استعمال بھرپور نیند کے لیے مددگار ہے
نیم گرم دودھ جسم اور دماغ کو سکون دیتا ہے اس لیے سونے سے پہلے دودھ کا استعمال اہم ہے
بتیجہ : مناسب نیند ہماری جسمانی اور دماغی صحت کے لیے نہایت مفید ہے چند احتیاطی تدابیر کے ساتھ نیند کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے
0 Comments