Header Ads Widget

بلڈ پریشر کیا ہے ؟ ہائی بلڈ پریشر کی علامات ، وجوہات ، علاج اور نقصانات

 بلڈ پریشر کیا ہے ؟

دل مسلسل سکڑتا اور پھیلتا ہے اور  ہمارے پورے جسم میں خون کو، خون کی نالیوں کے زریعے پہچانے کا زمہ دار ہے خون کا پورے جسم میں گردش کرنے کیلئے خون کی نالیوں میں سے اک خاص پریشر سے گزرنا ضروری ہے جس کو بلڈ پریشر کہتے ہیں 


بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے ؟

نارمل بلد پریشر 120/80 ہوتا ہے اگر بلڈ پریشر مسلسل 130/90 تک رہتا ہے تو اس کو پری ہائپر ٹینشن کہا جاتا ہے مطلب آپکو بلڈ پریشر زیادہ ہونے کا مرض ہو سکتا ہے اس لیے بروقت احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے 


بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا خطرناک کیوں ہے؟ 

اکثر ہائی بلڈ پریشر کے مریض کوئی خطرناک علامات کا شکار نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ محنت بھی نہیں کرتے۔ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ لمبے عرصہ تک بلڈ پریشر کا ہائی رہنا مدرجہ زیل پیچیدگیوں کی وجہ بن سکتا ہے 

  1. دل کا دورہ پڑنا 

  2. فالج 

  3. گردوں کا فیل ہونا 

  4. آنکھوں کی بیماریاں

  5. دیگر دماغی اور خون کی ویسلز کی بیماریاں

  6. لگاتار بلڈ پریشر کا زیادہ رہنا ، کام کرنے، سیھکنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت کو بڑی طرح متاثر کرتا ہے ۔

بلڈ پریشر ہائی کیوں ہوتا ہے ؟ 

عام طور پر بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ مریض یا ڈاکٹر کے علم میں نہیں ہوتی اسے پرائمری ہائپر ٹینشن کہتے ہیں ایسے لوگوں کا بلڈ پریشر کبھی کبھی زیادہ ہوتا ہے جو جلد ہی ٹھیک ہو جاتا ہے 

کچھ لوگ جب ڈاکٹر یا نرس سے بلڈ پریشر چیک کرواتے ہیں تو بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے اسے وائٹ کولر ہائپر ٹینشن کہتے ہیں ایسے لوگوں کو چاہیے کے گھر میں خود سے بلڈ پریشر چیک کرتے رہیں اور اگر ضرورت پڑے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں 

بلڈ پریشر مستقل زیادہ رہنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلاً دل کا ٹھیک کام نا کرنا ، خون کی ںالیوں میں لچک کا کم ہو جانا یا خون کی نالیوں کا اندر سے سخت اور تنگ ہو جانا۔ موٹاپا، سگریٹ نوشی وغیرہ ۔ اگر ہائپر ٹینشن کی وجہ معلوم ہو تو اسے سیکینڈری ہائپر ٹینشن کہتے ہیں ۔

کن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے ؟ 

عام طور پر بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوتی ۔ مستقل ہائی بلڈ پریشر کی ممکنہ  وجوہات درج زیل ہیں

  1. خاندان میں اگر ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں

  2. موٹاپا 

  3. عمر کا زیادہ ہونا (عموماً 40 سال سے زیادہ)

  4. مردوں میں ہائی بلڈ پریشر زیادہ پایا جاتا ہے 

  5. بہت زیادہ ٹینشن لینا 

  6. نمک کا زیادہ استعمال 

  7. سگریٹ نوشی

  8. ادویات کا استعمال 

  9. چکنائی دار غذاؤں کا زیادہ استعمال

  10. ضرورت سے زیادہ آرام پسندی 

  11. دیگر امراض ہونا جیسا کے شوگر 

بلڈ پریشر چیک کروانا کیوں ضروری ہے؟ 

پاکستان میں اکثریت بلڈ پریشر کا شکار لوگ اس بات سے لا علم اور لا پرواہ ریتے ہیں کے وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں جو کے ان کے خطرناک ہو سکتا ہے  اگر آپ کو بلڈ پریشر کا مرض نہیں بھی ہے تو بھی آپ کو سال میں ایک سے دو بار اپبا بلڈ پریشر ضرور چیک کروانا چاہیے 

بلڈ پریشر ہائی ہونے کی علامات؟

کیسے پتہ چلتا ہے کے بلڈ پریشر ہائی ہے ؟

درج زیل علامات ہائی بلڈ پریشر کی ہیں

  1. سر میں مستقل در محسوس ہونا۔

  2. آنکھوں کے آگے چکر آنا

  3. دھندلا دکھائی دینا

  4. طبیعت میں گھبراہٹ اور بے چینی۔

  5. نیند کا متاثر ہونا 

  6. متلی ہونا۔

  7.  چھاتی میں درد

  8. سانس کا پھولنا

ہائی بلڈ پریشر سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟ 

  1. خاندانی بیماری

اگر بلڈ پریشر کا بڑھنا آپکی کی خاندانی بیماری ہے تو انتظار مت کریں کہ آپ بھی اس مرض کا شکار ہوں ابھی سے صحت مندانہ طرز زندگی اپنائیں، وزن کنٹرول رکھیں ،ورزش کریں اور اس مرض سے محفوظ رہے ۔

  1. موٹاپا 

بلڈ پریشر بڑھنے کی بڑی وجہ موٹاپا ہے موٹاپا بلخصوص توند کا نکلے ہونا جسم بھی کولیسٹرول زیادہ ہونے کی علامت ہے جو بلڈ پریشر بڑھنے کا باعث بنتا ہے وزن میں پانچ کلو کمی بھی بلڈ پریشر کم کرنے میں کافی موثر ثابت ہو سکتی ہے

  1. ورزش 

روزانہ کی بنیاد پر مناسب ورزش ، بلڈ پریشر کم کرنے میں خاصی مؤثرہے چہل قدمی کی عادت آپکو بلڈ پریشر کے علاوہ شوگر، موٹاپا ، کولیسٹرول کا زیادہ ہونا، سمیت دیگر بیماریوں سے بچا سکتی ہے ۔

  1. نمک سے پرہیز

نمک ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجہ ہے کیونکہ نمک کا زیادہ استعمال خون کی نالیوں کے شکڑنے کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی ہو سکتا ہے لہزہ بلڈ پریشر کے مریض کو چاہیئے نمک کم سے کم استعمال کریں۔ 

  1. ادویات کا استعمال؟

کچھ ادویات بڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اگر آپ کوئی دوا باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں اور آپ کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے تو فوراً ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے رجوع کریں کے کہیں آپ جو دوا استعمال کر رہے وہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ تو نہیں ہے 

  1. دیگر بیماریاں

مرض جیسا کے ذیابیطس (شوگر) ،گردوں کی بیماریاں ، کولیسٹرول کا بڑھ جانا وغیرہ بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ دوگنا کر دیتی ہیں شوگر اور کولیسٹرول لیول کنٹرول کر کے ہائی بلڈ پریشر سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے 

  1. متوازن غذا

نمک ، چکنائی دار اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں ۔ 

لہسن، کیلا ، مچھلی ، جو کا دلیہ ، دہی اور دار چینی کا استعمال بلڈ پریشر کم کرنے میں موثر ہے 

  1. ٹینشن 

ہائپر ٹینشن کی بڑی وجوہات میں سے ایک،  بہت زیادہ پریشانی ہے ایسا طرز زندگی اپنائیں جو آپ کی پریشانی کم کرنے کا باعث بنے۔ چست رہیں ، بچوں اور کتابوں کے ساتھ وقت بتائیں ، عبادات کو اہمیتِ دیں، رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں اور ایسی عادات اپنائیں جو آپ کے لیے خوشی کا سامان ہوں۔


  1. سگریٹ نوشی 

سگریٹ نوشی بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے اور دل کی بیماریوں خصوصاً دل کے دورے کا سبب ہے۔ سگریٹ خون جمانے والے سیلز کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے خون کا ڑھا پن بلڈ پریشر کو زیادہ کرتا ہے اور خون کی نالیوں اور دل و دماغ کے امراض پیدا کرتا ہے اگر آپ سگریٹ نہیں پیتے تو اس سے بچے رہیں اور اگر پیتے ہیں تو فوراً سے یہ عادت چھوڑ دیں یا کم کرنے کی کوشش کریں۔ 











 

Post a Comment

3 Comments

Anonymous said…
Zabardast Sir
Anonymous said…
بہت اعلیٰ سر