کیا نمک اور چینی کا بلڈ پریشر کے ساتھ کوئی تعلق ہے ؟
کیا آپ نے سن رکھا ہے کہ نمک کے استعمال سے بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے اور چینی یا میٹھے کے استعمال سے بلڈ پریشر لو یعنی کم ہو جاتا ہے اسی غلط فہمی کے پیشِ نظر بہت سے لوگ گھروں میں بلڈ پریشر کم ہونے کی صورت میں نمک کا استعمال کرتے ہیں جیسا کے کسی کولڈ ڈرنک میں نمک ڈال کر استعمال کرنا یا انڈے پر نمک لگا کر استعمال کرنا وغیرہ
اسی طرح یہ عمل بھی عام ہے کہ بلڈ پریشر ہائی ہونے کی صورت میں چینی کا شربت یا دوسری میٹھی چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ تاثر عام ہے کے ان چیزوں کے استعمال سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے
کیا واقعی نمک سے بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے ؟ اور میٹھے سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے ؟
کیا نمک کا بلڈ پریشر سے کوئی تعلق ہے ؟
بلڈ پریشر ہائی ہونے کا تعلق دل اور خون کی نالیوں کے ساتھ ہے خون کی نالیوں میں لچک ہوتی ہے جو خون کے با آسانی گزرنے کے لیے ضروری ہے نمک میں موجود سوڈیم خون کی نالیوں کو تنگ کر دیتا ہے جس سے بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ایک دن میں 5 گرام سے زیادہ نمک استعمال نہیں کرنا چاہیے جو تقریباً ایک چمچ بنتا ہے بلڈ پریشر کے مریضوں کو بلخصوص یہ بتایا جاتا ہے کے نمک کا استعمال کم سے کم کریں کوشش کریں کے باہر سے زیادہ نا کھائیں کیونکہ بازاری کھانوں میں صحت پر ذائقے کو ترجیح دی جاتی ہے اور اکثر بازاری کھانے نمک کی زیادہ مقدار پر مشتمل ہوتے ہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ممالک کو 2025 تک 30 فیصد تک نمک کے استعمال میں کمی کی ہدایت کی ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق نمک کے استعمال میں کمی لا کر نا صرف ہائی بلڈ پریشر سے بچا جا سکتا ہے بلکہ دل کے امراض سے بھی بچاؤ ممکن ہے
پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے
یہاں یہ معلومات ہوںا بھی ضروری ہے کے جیسے نمک میں موجود سوڈیم بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث ہے اسی طرح پھلوں , سبزیوں اور دودھ میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں
کیا چینی یا میٹھے کا بلڈ پریشر سے کوئی تعلق ہے ؟
چینی کا بلڈ پریشر سے تعلق جان کر آپ کو حیرانی ہو گی چینی کے مشروبات کسی طرح بھی بلڈ پریشر کو کم نہیں کرتے بلکہ بہت ساری تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کے چینی بھی در حقیقت بلڈ پریشر میں اضافے کا ہی باعث ہے یہ غلط فہمی دراصل نمک کی تاثیر کے الٹ چینی کی تاثیر کو فرض کر کے بنا لی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے
چینی کے مشروب سے بلڈ پریشر کا بہتر ہو جانا نفسیاتی اطمینان تو ہو سکتا ہے لیکن حقیقت نہیں ۔
یہاں اس بات سے آگاہی بہت ضروری ہے کے ہائی بلڈ پریشر لو بلڈ پریشر کے برعکس بہت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے ہائی بلڈ پریشر فالج ، گردے کے فیل ہونے ، آنکھوں کے امراض اور دل کے دورے کا بھی باعث بن سکتا ہے اس لیے ہائی بلڈ پریشر کو ایسے غلط گھریلو ٹوٹکو سے ٹھیک کرںا نقصان دہ ہو سکتا ہے
ہائی بلڈ پریشر اگر مستقل ہے تو اس کی ادویات کو مستقل بنیادوں پر ہی استعمال کرںا چاہیے تاکے اس کے خطرناک نتائج سے بچا جا سکے
نتیجہ
نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث ہے
چینی کے مشوبات کا بلڈ پریشر کم کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکے یہ بلڈ پریشر میں اضافے کا ہی باعث بنتے ہیں ۔
0 Comments