فیس بک ، وٹس ایپ اور دیگر جدید ایپس اور موبائل گیمز کی ایجاد کے بعد موبائل فون کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے
موبائل فون کا بے جا استعمال بچوں کی روٹین میں شامل ہو رہا ہے جو کے انکی زہنی اور جسمانی نشونما کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے لہذہ کم کمری سے ہی اگر گھروں میں موبائل فون کے استعمال کے کچھ اصول بنا لیے جائیں اور بچوں کو سختی سے علمل کروایا جائے تو بہت سی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے
موبائل فون کے نقصانات
جسمانی مسائل
موبائل فون سے نکلنے والی نیلی روشنی آنکھوں کے مسائل پیدا کرتی ہے بچے آنکھوں میں درد، خارش , آنکھوں کا سرخ رہنا، نظر کی کمزوری ، سر درد جیسے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں
بہت زیادہ موبائل کا استعمال جوڑوں اور پٹھوں میں درد کا باعث بنتا ہے اعصاب اور پٹھوں میں کھچاؤ رہتا ہے بلخصوص گردن ، کندھوں اور کمر کے مسلز متاثر ہوتے ہیں بچے تھکا تھکا سا محسوس کرتے ہیں کسی خاص حالت میں بیٹھ یا لیٹ کر لمبا عرصہ موبائل استعمال کرنا ریڑھ کی ہڈی کو بھی متاثر کر سکتا ہے جو کمر درد کا باعث ہے
ذہنی مسائل
موبائل کا استعمال دماغ اور نیند کو متاثر کرتا ہے دیر تک موبائل کا استعمال بچوں کو بھرپور نیند نہیں لینے دیتا جو انکی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے دماغ اور نیند کا متاثر ہونا بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو نقصان پہنچاتا ہے تحقیقات کے مطابق بچوں کا بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرنا انکی ذہنی صلاحیتوں کو بڑی طرح متاثر کرتا ہے بچے کی فطرت کا مشاہدہ کرنے صلاحیت متاثر ہوتی ہے وہ ہر وقت موبائل سے متعلقہ چیزوں میں کھویا رہتا ہے جس سے تعلیمی اور دوسری ضروری سرگرمیوں میں اس کی دلچسپی کم ہوتی چلی جاتی ہے موبائل فون کا زیادہ استعمال بے چینی ، اضطراب وغیرہ کا بھی باعث ہے گیمز اور دوسری موبائل ایپس بچے کو حقیقی دنیا سے نکال کر خیالی دنیا میں مشغول کر دیتی ہے
اخلاقی مسائل
موبائل فون اور انٹرنیٹ نے بہت سی چیزوں کے بارے رسائی آسان کر دی ہے انٹرنیٹ پر بیشتر مواد غیر اخلاقی ہے جو چاہتے نا چاہتے بچوں کے سامنے کسی نا کسی صورت میں آتا رہتا ہے اور بچوں کی اس کی جانب رغبت بڑھتی جاتی ہے جس سے بچوں کی اخلاقیات متاثر ہو رہی ہیں بچوں کا اگر موبائل استعمال کرنا ضروری ہے تو والدین اپنی نگرانی میں استعمال کروائیں تاکہ بچے موبائل اور انٹرنیٹ سے صرف فائیدہ مند مواد ہی دیکھ پائیں
بچوں کو موبائل فون کے نقصانات سے کیسے بچایا جائے
بچوں کو انکی عمر کے مطابق موبائل فون کے مضر اثرات سے آگاہ کریں جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت بتائیں
بچوں کے سونے اور موبائل فون کے استعمال کا وقت مقرر کریں
والدین اپنا موبائل فون کا استعمال کم کر کے بچوں کے لئے مثال بنیں عموماً دیکھا گیا ہے کہ جن والدین کا موبائل کا استعمال ضرورت سے زیادہ ہے ان کے بچے بھی موبائل زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ بچے والدین کو دیکھ کر سیکھتے ہیں اور ان کے مطابق ہی چلتے ہیں
بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کا شوق پیدا کریں بچوں کو پارکس میں لیکر جائیں
بچوں میں کھیلوں کی دلچسپی بڑھائیں کرکٹ، فٹبال ، اور دیگر سپورٹس روزانہ کی بنیاد پر شروع کروا کر بچوں کی دلچسپی کھیلوں میں بڑھائی جا سکتی ہے
بچوں کو زائد از نصابی سرگرمیوں میں شامل کریں سکول کے مختلف تقریبات میں نعت ، تقریر اور دیگر چیزوں میں شامل کریں
نتیجہ :
موبائل فون کا استعمال بچوں میں ذہنی ،جسمانی اور اخلاقی مسائل کا باعث ہے
والدین بچوں کے موبائل فون کا استعمال کم کر کے ان کو ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
0 Comments