پاکستان میں بڑی عوام معدے کی تیزابیت کا شکار ہے ۔
معدے کی تیزابیت - درد ،جلن اور بد ہضمی کا باعث بنتی ہے ۔
معدے کی تیزابیت کیا ہے ؟
معدہ خوراک کو ہضم کروانے کے لیے تیزاب یعنی ایسڈ کی ایک خاص مقدار خارج کرتا ہے معدے میں تیزاب کی زیادہ مقدار کا نکلنا معدے اور سینے کی تیزابیت اور جلن کا باعث بنتا ہے بظاہر سادہ نظر آنے والا یہ مسئلہ بڑی عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہے
بروقت احتیاط یا علاج نا کیا جائے تو یہ معدے کی جلن بڑھ کر معدے میں زخم کر دیتی ہے جس سے معدے میں شدید درد ہوتا ہے اور خوراک کی بد ہضمی رہتی ہے
تیزابیت کی علامات
1۔ سینے ، معدے اور گلے میں جلن
2. منہ کا کروا ذائقہ
3. کھانے کے بعد بھاری پن
4. قے اور بد ہضمی
تیزابیت کی عام وجوہات
پریشانی اور تناؤ
بہت زیادہ مصالحہ جات کا استعمال
گوشت کا زیادہ استعمال
تمباکو نوشی اور الکحل
بے وقت کھانے کی عادت
معدے کے مختلف عوارض
مخصوص ادویات وغیرہ۔
تیزابیت سے بچاؤ کے گھریلو ٹوٹکے
ناریل کا پانی پینا
پودینے کے پتے یا پودینے کا پانی یا چائے
سونف کھانا یا سونف کا چاے یا پانی میں استعمال
زیرے کا استعمال
سبز الائچی کا پانی
تیزابیت سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر
کھانا ہمیشہ آہستہ اور اچھی طرح چبا کے کھائیں
کھانا کھانے سے پہلے پانی پئیں
کھانا کھانے کے فوراً بعد لیٹنے سے پرہیز کریں
کھانے کے بعد کچھ دیر پیدل چلیں
بازاری اور غیر معیاری کھانوں سے پرہیز کریں
درد کی اکثر ادویات معدے کو نقصان پہنچاتی ہیں اگر آپ ادویات کثرت سے استعمال کرتے ہیں تو ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ کریں کے یہ معدے کے لیے نقصان دہ تو نہیں ہیں
تمباکو نوشی سے پرہیز کریں
ضرورت سے زیادہ کھانا تیزابیت کا باعث بنتا ہے
سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے کھانا کھائیں
پریشانی اور زہنی تناؤ سے بچنے کی کوشش کریں
تیزابیت کیوں خطرناک ہے ؟
اکثر لوگ معدے کی تیزابیت کو معمولی مسئلہ سمجھتے ہیں اور معدے کی تیزابیت کم کرنے والے کیپسول استعمال کرتے رہتے ہیں اگر آپ مستقل تیزابیت کا شکار رہتے ہیں تو یہ معدے کے زخم یعنی السر کا۔باعث بن سکتا ہے معدے کا السر تکلیف دہ ہے اور اسکو ٹھیک کرنا زیادہ وقت مانگتا ہے
اس لیے تیزابیت کو آغاز میں ہی مناسب پرہیز اور احتیاط سے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں.
تیزابیت کا علاج
معدے کی تیزابیت کو دور کرنے کے لیے omeprazole کیپسول کا استعمال عام ہے کوشش کریں کے اوپر بیان کردہ تدابیر اختیار کریں تاکہ آپ تیزابیت کا شکار نا ہوں
تیزابیت کی وجہ ضرورت سے زیادہ تیزاب یعنی ہائیڈرو کلورک ایسڈ کی مقدار ہے جو معدہ خوراک ہضم کروانے کے لیے خارج کرتا ہے
تیزاب جب کسی اساس سے ملتا ہے تو دونوں ایک دوسرے کے اثر کو ختم کر دیتے ہیں جس سے نمک اور پانی بنتا ہے ۔
اس لیے تیزابیت کے خاتمہ کے لیے مارکیٹ میں موجود ایسے سیرپ استعمال کیے جا سکتے ہیں جن میں اساس یعنی بیس موجود ہو ۔ سیرپ اور sachet کا استعمال فوری اثر کرتا ہے اور تیزابیت بلخصوص سینے کی جلن کو فوری ختم کرتا ہے اساس پر مشتمل syrup کے نقصاںات یعنی سائیڈ ایفیکٹ بھی بہت کم ہیں ۔
0 Comments