Header Ads Widget

لو بلڈ پریشر کیا ہے ؟ کتنا خطرناک ہے ؟ لو بلڈ پریشر کی علامات ، وجوہات اور بچاؤ

 ہائپو ٹینشن یعنی لو بلڈ پریشر کیا ہے ؟

نارمل بلڈ پریشر 120/80 ہوتا ہے اگر مسلسل بلڈ پریشر 100/60 سے نیچے رہے تو اسکو ہائپو ٹینشن کہا جاتا ہے 




کیا بلڈ پریشر کا لو ہونا خطرناک ہے ؟

بلڈ پریشر کا لو ہونا اتنا خطرناک نہیں ہے جتنا بلڈ پریشر کا ہائی ہونا ہے لیکن اس کے باوجود اگر روز مرہ کے کاموں کے دوران آپ کو چکر آتے ہیں تو آپ کو لو بلڈ پریشر کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔ بلڈ پریشر کا اچانک گڑ جانا بیہوشی کا سبب بن سکتا ہے بہت دیر خالی پیٹ رہنا خاص طور پر کوئی بھاری کام کرتے وقت بلڈ پریشر میں کمی کر سکتا ہے 


بلڈ پریشر لو کیوں ہوتا ہے ؟ 


بلڈ پریشر مسلسل بدلتا رہتا ہے اگر کسی وقت بلڈ پریشر کم ہو تو اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے نا ہی اسکی کوئی خاص وجہ ہوتی ہے لیکن مسلسل بلڈ پریشر لو رہنے کی مندرجہ ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں

  1. حمل 

ماں اور بچے کی خون کی بڑھتی ضرورت بلڈ پریشر کے لو رہنے کا سبب ہو سکتی ہے 


  1. چوٹ لگنے سے, زیادہ خون بہنے سے 

  2. دل کا ٹھیک کام نا کرنا 

  3. مناسب خوراک کی کمی 

  4. صدمہ یا پریشانی 

  5. ادویات 


بلڈ پریشر کم ہونے کی علامات: 


لو بلڈ پریشر کی درج ذیل علامات ہیں 


  1. تھکن

تھکن کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں  بلڈ پریشرکا  لو ہونا بھی شامل ہے خون کے سرخ خلیوں میں ہیموگلوبن Hb کی کمی اکثر بلڈ پریشر کے کم ہونے کا باعث بنتی ہے۔


  1. دل کی دھڑکن تیز ہونا 

دل کی دھڑکن کا تیز ہونا بلڈ پریشر کم ہونے کی علامت ہو سکتا ہے کیونکہ بلڈ پریشرکم ہونے کی صورت میں دل جسم کو خون پہنچانے کے لیے زیادہ  تیز دھڑکتا ہے 


  1. چکر آنا 

  2. متلی

  3. جلد کا ڈھیلا پڑ جانا

  4. ڈپریشن

  5. بے ہوشی

بلڈ پریشر میں کمی سے دماغ کو مناسب خون نہیں پہنچ پاتا ۔ خون خوراک اور آکسیجن دماغ کو مہیا کرتا ہے خون کا دماغ کو کم ملنا بےہوشی کا سبب بنتا ہے

  1. ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے پر جانا 


لو بلڈ پریشر سے بچاؤ 


لو بلڈ پریشر عام طور پر زیادہ خطرناک نہیں ہوتا اور کچھ باتوں کا خیال رکھ کر اس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے 


پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال


اکثر فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے پانی کی جسم میں شدید کمی ہو جاتی ہے جو کے بلد پریشر کی کمی کا باعث ہے ہسپتالوں میں عام طور پر فوری ڈرپس لگوائی جاتی ہیں لیکن اس کے بعد بھی ضروری ہے کہ پانی اور نمکول کا استعمال جاری رکھیں۔


دماغی تناؤ

اکثر لوگ کسی اچانک حادثے یا بڑی خبر کو برداشت نہیں کر پاتے اور اچانک انکا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر جاتا ہے ایسے لوگوں کا خاص خیال رکھیں ۔ پریشان رہنے والے لوگ خود کو زہنی طور پر مصروف رکھ کر اس مرض سے بچ سکتے ہیں 


خون کا ضائع ہونا


کسی حادثے کی صورت میں بہت زیادہ خون بہ جانے سے بھی بلڈ پریشر لو رہ سکتا ہے خون کی بوتل لگوانے یا خوراک بہتر رکھنے سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے 


غذائیت کی کمی 

پاکستان ان ممالک میں سے جہاں میل نیوٹریشن بڑا مسئلہ ہے میل نیوٹریشن کا مطلب ہے جسم کو اسکی ضرورت کے مطابق خوراک نا ملنا ۔ میل نیوٹریشن کی وجہ قدرتی غذاؤں کا کم استعمال اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال بھی ہے متوازن غذا کا استعمال خوراک کی کمی کو پورا رکھنے میں مددگار ہے ۔

 

ادویات 

لو بلڈ پریشر کے لیے عام طور پر ادویات استعمال نہیں کرنی چاہیے نمک اور محلولات  کا استعمال کافی موثر ہے زیادہ بلد پریشر لو ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 




Post a Comment

1 Comments

Anonymous said…
I am big fan of this blog